ایم پی اے احمد علی دریشک کی سخی سرور میں بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات ‘ مسائل حل کرانیکی یقین دہانی

ایم پی اے احمد علی دریشک کی سخی سرور میں بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات ‘ مسائل ...

سخی سرور (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار احمد علی دریشک اپنے حلقے کے منتخب بلدیاتی نمائندوں معززین علاقہ کے پاس پہنچ گئے ۔تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے اپنے حلقے کا دورہ کرتے ہوئے منتخب بلدیاتی نمائندوں چیئرمین سخی سرور ملک ارشاد حسین وائس چئیرمینز جنرل کونسلرز سے ملاقات کرتے ہوئے علاقے کے بڑے مسائل سے آگاہ کیا. چئرمین ملک ارشاد حسین وائس چئیرمین جنرل کونسلرز نے کہا کہ سخی سرور کی عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ سول ہسپتال کو اپ گریڈ ڈگری کالج نئے روڈز تعمیر تحصیل کوٹ چھٹہ سے نکالنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا. عوام مشکلات کے گرداب میں پھنس ہوئی ہے. جس پر احمد علی دریشک نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی کہ عوام کے مسائل حل ہونگے. عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے. وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو سخی سرور کے تمام مسائل سے مزید آگاہ کرتے ہوئے خصوصی فنڈ منظور کرائیں گے. سول ہسپتال کی اپ گریڈیشن دربار سخی سرور نئے روڈ کی تعمیر کے لیے اور مجاوران کے دیرینہ مطالبات کے حل کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی ہے. اس موقع پر حاجی شاہلی خان جنرل کونسلر حاجی غوث بخش جنرل کونسلر ڈاکٹر محبوب مصطفیٰ حاجی ساون کونسلر عامر شبیر اور دیگر معززین موجود تھے.

یقین دہانی

مزید : ملتان صفحہ آخر