بس حادثے میں شہری جاں بحق ‘ پولیس اہلکار سامان لیکر غائب ‘ انکوائری شروع

بس حادثے میں شہری جاں بحق ‘ پولیس اہلکار سامان لیکر غائب ‘ انکوائری شروع

ملتان (وقائع نگار ) انٹی کرپشن ملتان انتظامیہ نے پولیس اہلکاروں کی طرف سے حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہری کا سامان خورد برد کرنے کے انکشاف پر ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔یہ مقدمہ میں ہیڈ کانسٹیبل توصیف شہزاد اور کانسٹیبل محمد اختر کے خلاف درج ہوا ہے۔جبکہ سب انسپکٹر محمد ادریس، اے ایس آئی شبیر حسین کے بارے میں ابھی مزید(بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

تحقیقات میں کردار کا تعین کیا جائے گا۔انٹی کرپشن نے مقدمہ متوفی کے چچا عید گاہ ملتان کے رہائشی الطاف حسین کی مدعیت میں درج کیا ہے۔واضح رہے ریحان رضا خان 23 جولائی 2018 کو تھانہ مخدوم رشید کی حدود میں بس حادثے میں جاں بحق ہوا تھا۔اس کے پاس سے لیپ ٹاپ، 25 ہزار روپے، آئی فون، سوٹ و دیگر سامان ملا۔ جسکو پولیس ملازمین نے خورد برد کر لیا اور واپس نہ کیا۔

مقدمہ درج

مزید : ملتان صفحہ آخر