عبیر رضوی کو بولڈ شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

عبیر رضوی کو بولڈ شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا
 عبیر رضوی کو بولڈ شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

  

لاہور(فلم رپورٹر)عبیررضوی کا شمار فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈلز میں ہوتا ہے۔انہوں نے اپنے بولڈ امیج کے ذریعے بہت ہی کم عرصے میں جگہ بنائی اور بہت سی سپرماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیا۔عبیررضوی نے2017میں ریلیز ہونے والی ساحرلودھی کی فلم ’’راستہ‘‘ میں بھی کام کیا تھا لیکن اب ان کا فوکس اداکاری کی بجائے فیشن ماڈلنگ پر ہے۔عبیررضوی کو گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر اس وقت زبردست تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنی قریب دوست زارا عابد کے ساتھ تفریح کے لئے بنکاک گئیں جہاں انہوں نے روٹین میں بھی بہت بولڈ ڈریسز استعمال کئے۔اب عبیررضوی نے نیا شوٹ کرایا ہے جونہایت بولڈ انداز میں ہے اور اس وجہ سے انہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کے ساتھ ساتھ طرح طرح کے القابات سے نوازا جارہا ہے۔

مزید : کلچر