انس اسلم ڈولہ تھیٹر ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین نامزد
لاہور (فلم رپورٹر)صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے انس اسلم ڈولہ کی سربراہی میں چونتیس رکنی تھیٹر ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں عاطف چوہدری، ذوالفقار علی زلفی ، صغری صدف ،سمن رائے ، روبی انعم ، ماہ نور ، میگاسمیت ایم پی ایز اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی شامل ہیں۔ کمیٹی تھیٹر سے متعلق معاملات پر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت کو معاونت فراہم کرے گی اور صوبے میں تھیٹر کی بہتری اور فروغ کے لیے سفارشات مرتب کرے گی۔ کمیٹی میں سعدیہ سہیل رانا، رضوان حئی دولہ ، عرفان کھوسٹ اور نسیم وکی بھی شامل ہیں۔ افتخار ٹھاکر ، ہنی البیلا ، نسیم وکی اور ناصر چنیوٹی بھی ایڈوائزری کمیٹی کے رکن ہیں۔ نئے تعینات ہونے والی تھیٹر ایڈوائزری کمیٹی کے چئیرمین انس اسلم نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعا دہ کیا کہ نو منتخب ایڈوائزری کمیٹی فیملی تھیٹر کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔