پاکستانی نژاد امریکن ڈاکٹر حسن زی کا نئی فلم بنانے کا اعلان

پاکستانی نژاد امریکن ڈاکٹر حسن زی کا نئی فلم بنانے کا اعلان
 پاکستانی نژاد امریکن ڈاکٹر حسن زی کا نئی فلم بنانے کا اعلان

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی نژاد امریکن ڈاکٹر حسن زی نے 2019 ء میں نئی فلم بنانے کا اعلان کر دیا۔ ڈاکٹر حسن زی اس سے قبل چار ایوارڈ یافتہ فلمیں بنا چکے ہیں۔جن میں سے تین فلمیں امریکا اور ایک پاکستان میں بنائی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی فلم کی عکسبندی پاکستان اور امریکہ میں شوٹ کی جائے گی جس میں امریکی اور پاکستانی اداکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ فلم کی کہانی ڈاکٹر حسن زی اور جیفری وائین نے لکھی ہے۔فلم کی لوکیشنز فائنل کی جا چکی ہے۔ جلد پاکستان اور امریکہ سے فائنل کی گئی کاسٹ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنے ہر پراجیکٹ میں جونیئر اور سینئر آرٹسٹوں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے اور نئے پراجیکٹ میں بھی وہ نئے آرٹسٹوں کو بھرپور موقع فراہم کریں گے۔

یادرہے کہ ڈاکٹر حسن زی کی پاکستان میں بنائی گئی فلم ’’گڈ مارننگ پاکستان‘‘مختلف ملکوں کے بین الاقومی فلمی میلوں میں ایوارڈ زحاصل کر چکی ہے اور جنوری کے وسط میں بھارت میں ہونے والے ہریانہ فلم فیسٹیول کے لئے بھی منتخب کی جا چکی ہے۔

مزید : کلچر