حکومت فیشن انڈسٹری کی بہتری کیلئے اقدامات کرے، قاسم وارثی

حکومت فیشن انڈسٹری کی بہتری کیلئے اقدامات کرے، قاسم وارثی
 حکومت فیشن انڈسٹری کی بہتری کیلئے اقدامات کرے، قاسم وارثی

  

لاہور(فلم رپورٹر) حکومت فیشن انڈسٹری کی بہتری کیلئے اقدامات کرے،فیشن آئیکون قاسم وارثی نے کہا کہ وقت بدل رہا ہے اور لوگوں کی سوچ بھی بدل رہی ہے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے لوگوں کو جدید فیشن کی معلومات ہو رہی ہیں،ملک کی ثقافت کو پروان چڑھانے کے لیے فیشن انڈسٹری سے خدمات لی جائیں کیونکہ فیشن انڈسٹری سے وابستہ افراد کا تعلق پڑھے لکھے معاشرے سے ہے اور کسی بھی ملک کی ترقی میں اعلیٰ تعلیم یافتہ شخصیات کا اہم کردار ہوتا ہے،اس سے فیشن انڈسٹری میں بھی بہتری آئے گی اور ملک میں ثقافت کے حوالے سے بھی نمایاں تبدیلی آئے گی،انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ نیا سال ملک پاکستان کے لیے خوشیاں اور ترقی لے کر آئے اور مایوس عوام کے چہروں سے مایوسی ختم ہو

ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں فنکار ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھاچکے ہیں۔

مزید : کلچر