زکریا یونیورسٹی‘’’سیپ ای آر پی سلوشن‘‘ متعارف ‘ آج افتتاح

زکریا یونیورسٹی‘’’سیپ ای آر پی سلوشن‘‘ متعارف ‘ آج افتتاح

ملتان ( سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی مالیاتی ڈسپلن کی طرف(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ایک اور اہم پیشرفت جامعہ نے’’ سیپ ای آر پی سلوشن‘‘ متعارف کروا دیا ہے۔جس کاافتتاح آج گیارہ بجے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری کریں گے۔ جامعہ زکریا پنجاب کی پہلی پبلک سیکٹریونیورسٹی ہے جس میں ڈبل انٹری اکاؤنٹ سسٹم نافذ ہونے جا رہا ہے۔طالب علمو ں، اساتذہ اور ملازمین کی سہولت کے لیے یونیورسٹی کا اکاؤنٹ آفس سیپ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔واضح رہے کہ سیپ ایک جرمن سافٹ وئیر ہے۔ خزانہ دار ڈاکٹر عمر فاروق نے یونیورسٹی میں جوائنگ کے وقت سے ہی ڈبل انٹری اکاونٹ سسٹم پر کام شرع کر دیا تھا جبکہ حال ہی میں ایچ ای سی کی جانب سے پاکستان کی جامعات کو ہدایات جاری کی گئیں کہ ڈبل انٹری اکاونٹ سسٹم متعارف کروائیں۔ اس نظام سے نہ صر ف غلطی کا امکان کم ہو جاتا ہے۔ بلکہ کنٹر ول سسٹم زیادہ بہتر ہو جاتا ہے ۔اس میں ہر طریقے سے ڈیٹا انیلائسسز کر سکتے ہیں۔جبکہ آفیشل بھی رپورٹنگ اچھی ہوتی ہے۔

افتتاح

مزید : ملتان صفحہ آخر