چلڈرن کمپلیکس ملتان ، ادویات خریداری میں کروڑوں کا فراڈ ، انتظامیہ سے ریکارڈ طلب

چلڈرن کمپلیکس ملتان ، ادویات خریداری میں کروڑوں کا فراڈ ، انتظامیہ سے ریکارڈ ...

ملتان (وقائع نگار)چلڈرن کمپلیکس پرچیز و میڈیسن کی مد میں کروڑوں روپے کا فراڈ ہوا ہے ‘ نیب بیورو آفس ملتان نے بے قاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔اسٹنٹ ڈائریکٹر نیب ملتان نے چلڈرن ہسپتال ملتان میں ہونے والی پرچییز و میڈیسن میں بے قاعدگیوں پر الزام علیہ اکاونٹینٹ تبشر نقوی کا تمام ریکارڈ ہسپتال انتظامیہ سے طلب کر لیا۔نیب کی جانب سے جاری لیٹر میں کہا گیا ہے کہ آڈٹ ٹیم کی رپورٹ۔ہسپتال انکوائری(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

رپورٹ۔جمع شدہ ریکوری ریکارڈ ودیگر ریکارڈ 5 دن میں نیب آفس ملتان میں فراہم کیا جائے۔واضع رہے کہ گھپلوں کا کیس اینٹی کرپشن میں بھی پراسس میں ہے اور تبشر نقوی 9 جنوری 2019 تک عبوری ضمانت پر ہے۔

فراڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر