میپکو ٹیموں کا آپریشن ‘ صارفین پرمقدمے ‘ بھاری جرمانے ‘ بجلی چوروں کا گھیرا تنگ

میپکو ٹیموں کا آپریشن ‘ صارفین پرمقدمے ‘ بھاری جرمانے ‘ بجلی چوروں کا گھیرا ...

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف کاروائی قومی فریضہ سمجھ کر کریں ۔میپکو ملازمین قومی دولت کو لوٹ سے بچاکر اہم ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں ۔ ڈی جی خان، کوٹ چھٹہ اور جامپور میں میپکو اور ضلعی ٹاسک فورسز کی بجلی (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

چوری کے خلاف کاروائی کا جائزہ لینے کے لئے انہوں نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور ان علاقوں میں چیکنگ ٹیموں کے ہمراہ فیلڈ میں کاروائی کا جائزہ لیا ۔ ایس ڈی اوجامپورزیب خان کو جامپور میں ڈسٹری بیوشن سسٹم کی حالت پندرہ روز میں ٹھیک کرنے کے احکامات جاری دئیے اور کہا کہ 15روز بعد دوبارہ چیکنگ کی جائے گی ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے صارفین کے میٹروں کو فریموں میں ترتیب سے لگانے کے عمل کا جائزہ لیا اور عملے کو ہدایات جاری کیں ۔انہوں نے مختلف پٹرول پمپس اور گھریلو صارفین کے میٹروں کی سرویلنس اور ٹاسک فورس کے ہمراہ چیکنگ کی ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے اور کسی دباؤ کو بروئے کار نہ لایاجائے ۔ ان کے ہمراہ سپریٹنڈنگ انجینئر ڈی جی خان سرکل محمد ایوب ، ایکسین ڈی جی خان ڈویژن ممتازعلی سولنگی، ایکسین تونسہ ڈویژن عزیز الرحمن، ایکسین کوٹ چھٹہ فہدشہنائل، ایکسین ایم اینڈ ٹی ڈویژن ڈی جی خان حسنین شکیل اور ڈپٹی کمرشل منیجر ڈی جی خان سرکل عبدالغفار برمانی بھی موجود تھے ۔

بجلی چوری

مزید : ملتان صفحہ آخر