حادثات میں 3جاں بحق ، 2خواتین سمیت 5افراد زخمی ، لڑکی کی خودکشی
خانیوال ‘ڈہرکی ‘ عبدالحکیم(نمائندگان پاکستان ) خانیوال سے نمائندہ پاکستان ‘ نامہ نگار کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹرسائیکل اور ٹرک میں تصادم میں ایک شخص جا ں بحق ۔تفصیل کے مطا بق جدید ہیچری موٹرسائیکل اور ٹرک میں تصادم کے نتیجہ میں نواحی علا قہ چک نمبر 16 وی کا رہائشی 30 سالہ اسرار احمد ولد اسحاق موقع پر جاں بحق ۔ریسکیو 1122نے نعش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔حادثہ دھند کے باعث پیش آیا دھند کی وجہ سے حد نگاہ 10میٹر رہیے۔(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
ڈہرکی سے نامہ نگار کے مطابق 3مختلف روڈ حادثوں میں 2افرادموقع پرجاں بحق اور2خواتین سمت 5افرادزخمی پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردیں ٹرالر اور کار کو اپنی تحویل میں لیکر ڈرائیوروں کوگرفتارکرلیا ہے تفتیش کا عمل شروع۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے گنگی کے قریب تیز رفتارکار نے موٹرسائیکل سوارکوٹکرماردی جسکے نتیجہ میں ڈیوٹی پر جانے والاکوثرکالونی کا رہائشی ماسٹرمشتاق احمدمہر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ گھوٹکی کا رہائشی 65سالہ شخص روڈ عبورکرتے ہوئے ٹرالرکی زدمیں آکرکچل کر ہلاک ہوگیا پولیس نے کاراور ٹرالرکو اپنی تحویل میں لے کرڈرائیوروں کو گرفتارکرلیا ہے لاشیں گھرپہنچنے پرورثا غم سے نڈھال دریں اثنا خانپورکے قریب دوموٹرسائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں جسکے نتیجہ میں 2خواتین سمیت 5افرادزخمی ہوگئے جنہیں راہگیروں نے اٹھاکر طبی امدا کیلئے قریبی ہسپتال میں داخل کرادیا ہے۔غبدالحکیم سے نمائندہ خصوصی کے مطابق عبدالحکیم کے ریل بازار میں مسجد غوثیہ کے پاس رہائش پذیر اللہ دتہ ملک کی دو بیٹیوں اقصی اور نمرہ بعمر ۱۵ اور ۱۶ سال کے درمیان ٹی وی ڈرامہ دیکھنے کے دوران پسندیدہ چینل لگانے پر دونوں بہنوں کے درمیان جھگڑاہوگیا ،بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو ریموٹ نہ دیا، جس وجہ سے غصہ میں آکر چھوٹی بہن نمرہ نے گھر میں رکھی ہوئی گندم میں رکھنے والی گولیوں میں سے آدھی گولی کھا لی ، جس کو طبی امداد کے لئے فوری طورپر رورل ہیلتھ سنٹر عبدالحکیم لے جایا گیا ،سرکاری ہسپتال میں اس وقت نہ کوئی ڈاکٹر موجود تھا اور نہ ہی ادویات موجود تھیں جس وجہ سے نمرہ کو پرائیوٹ ایمبولینس میں نشتر ہسپتال ملتان لے جایاگیا ،مگر وہ جاں بحق ہو گئی ،مرحومہ نمرہ اور اقصی وغیرہ ۳ بہنیں اور دو بھائی ہیں ،ان کا والد روزگار کے سلسے میں حیدر آباد میں رہتا ہے عبدالحکیم میں تین بہنیں اور دوبھائی اپنی والدہ کے ساتھ رہتی ہیں، پولیس عبدالحکیم نے کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ،نمرہ کی نماز جنازہ غلہ گودام میں اداکرکے اس کو بستی نعمت پورہ کے قبرستان میں دفنا دیا گیا۔