ایکسائز آفس ملتان ‘ ریکوری ٹارگٹ پورا نہ ہونے پر افسر کی گالیاں ‘ انسپکٹر مستعفیٰ
ملتان (وقائع نگار )ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ریجن ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے پروفیشنل ٹیکس کی ریکوری کا ہدف پورا نہ کرنے پر اپنے ایکسائز انسپکٹر کو گالم گلوچ دینا شروع کر دیا۔جس پر مذکورہ انسپکٹر نے ڈائریکٹر ایکسائز کو استعفی دے دیا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ملتان ریجن (ایڈمن ) شاہد گیلانی جن (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
کے پاس پروفیشنل ٹیکس کا چارج بھی ہے۔ نے گزشتہ روز انسپکٹر جاوید اقبال بلوچ سے ریکوری کے صورت حال بارے پوچھا۔جس پر مذکورہ انسپکٹر نے اپنا ریکوری ٹارگٹ مکمل ہونے بارے بتایا۔یہاں ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد گیلانی نے بلاوجہ پروفیشنل ٹیکس کی ریکوری بارے عذر نکالنا شروع کر دیا۔اور انسپکٹر جاوید کو گالیاں بھی دیں۔ ملازمین نے معاملہ رفع دفع کروایا۔مگر ایکسائز انسپکٹر جاوید اقبال نے غصے میں آکر اپنی ملازمت سے استعفی لکھ کر ڈائریکٹر کو دے دیا ہے۔واضح رہے مذکورہ صورت حال پر ایپکا ایکسائز کے عہدیداروں نے بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔اور حالات کشیدگی کیطرف بڑھ رہے ہیں ۔