جرمن شہر بوٹروپ میں گاڑی چڑھانے کا واقعہ، غیر ملکیوں سے ممکنہ دشمنی کا نتیجہ
برلن (این این آئی)جرمن شہر بوٹروپ میں سال نو کی شب ایک گاڑی ہجوم پر چڑھانے کے واقعے میں پانچ افراد معمولی زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں شامی اور افغانی شہری بھی شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مشتبہ حملہ آور نفسیاتی مریض ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ نارتھ رائن ویسٹ(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
فیلیا کے وزیر داخلہ ہیربرٹ روئل نے بتایاکہ کار ڈرائیور نے جان بوجھ کر ایسے گروپوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جو غیر ملکیوں پر مشتمل تھے۔ ایسن کے دفتر استغاثہ کے مطابق بظاہر یہ شخص جان بوجھ کر غیر ملکیوں کو ہلاک کرنا چاہتا تھا۔ زخمی ہونے والوں میں شامی اور افغانی شہری بھی شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مشتبہ حملہ آور نفسیاتی مریض ہے۔