وائس چانسلرنشتر میڈیکل یونیورسٹی کو بی ڈی ایس کلاسز کے اجراء ‘ طلبہ کو ہاسٹل میں رہائش دینے کا حکم

وائس چانسلرنشتر میڈیکل یونیورسٹی کو بی ڈی ایس کلاسز کے اجراء ‘ طلبہ کو ہاسٹل ...

ملتان (وقائع نگار )پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کاوشیں رنگ لے آئیں،وزیر صحت پنجاب کا وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو فوری طور پر بی ڈی ایس طلبا کی کلاسز کے اجرا کے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

ساتھ ہاسٹلز میں رہائش دینے کے احکامات جاری کر دئیے،پی ایم اے ملتان کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے اقدام کی ستائش،تفصیل کے مطابق نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری میں بی ڈی ایس سال اول کے طلبا کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ نے پڑھانے سے انکار کر دیا تھا جبکہ طلبا کو ہاسٹلز میں رہائش دینے سے بھی انکار کر دیا گیا تھا تاہم پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے معاملے بارے صوبائی وزیر صحت کو نہ صرف آگاہ کیا بلکہ این آئی ڈی میں پی ایم اے ملتان کے عہدیداروں نے باقاعدہ پریس کانفرنس کر کے احتجاج کا اعلان بھی کیا تھا تاہم گزشتہ روز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے حکم پر ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر ناصر محمود نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو مراسلہ بھیجاجس کے مطابق نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا کونسٹینٹ کالج بنانے کا معاملہ محکمہ میں زیر غور تاہم اس عمل کے دوران نہ صرف بی ڈی ایس سال اول کے طلبا کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں کلاسز لینے کی اجازت دی جائے بلکہ ہاسٹلز میں رہائش بھی دی جائے،مراسلہ جاری ہونے کے بعد پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے ٹیلی فون پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا شکریہ ادا کیا اور طلبا کے سنجیدہ نوعیت کے مسئلے پر فوری نوٹس لے کر احکامات جاری کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

بی ڈی ایس

مزید : ملتان صفحہ آخر