صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا کا دینی درسگاہ کا دورہ‘ مولانا جلیل نون سے ملاقات ‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال

صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا کا دینی درسگاہ کا دورہ‘ مولانا جلیل نون سے ...

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا نے معروف دینی درسگاہ جامع العلوم عیدگاہ کا دورہ کیا اس موقع پر صوبائی وزیر نے معروف روحانی شخصیت شیخ الحدیث (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

مولانا جلیل احمد اخون سے ملاقات کی ۔ میاں شوکت علی لالیکا نے جامع العلوم کی دینی، علمی اور ضلع میں امن اور رواداری کے حوالے سے خدمات کو سراہا اور کہا کہ جامعہ کی خدمات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف علمائے کرام کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے۔عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہماری حکومت سابقہ حکومتوں سے مثالی ثابت ہوگی۔ ضلع بھر میں جلد تعمیری منصوبہ جات اور میگا پراجیکٹ شروع ہونگے ۔ مولانا جلیل احمد اخون نے صوبائی وزیر کو1945ء میں تحریر کردہ مخطوطات کی روشنی میں لکھی گئی معارف الختنی علیٰ سنن الترمذی شرح ترمذی شریف کی تصنیف بھی پیش کی۔ اس موقع پر میاں عمر لالیکا، مفتی محمد نصراللہ خان بھی موجود تھے۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر