ایم ڈی اے کاغیر قانونی تعمیرات ‘ قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن ‘ سامان ضبط

ایم ڈی اے کاغیر قانونی تعمیرات ‘ قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن ‘ سامان ضبط

ملتان( سپیشل رپورٹر) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا غیر قانونی غیر منظور شدہ تعمیرات اور قبضہ مافیہ کے خلاف گریند آپریشن۔آپریشن کی سربراہی اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ایم ڈی اے عبدلراؤف نے کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ اکرام عزیز بلوچ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ محمد اشرف،فیلڈ سٹاف اورڈیمالیشن اسکواڈ ہیوی مشینری کے ساتھ ان کے ہمراہ تھا۔ایم ڈی اے انفورسمنت ٹیم نے قبضہ(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

مافیا کے خلاف کارائی کرتے ہوئے جونگی نمبر 1 بستی اوڈاں میں محمد اشرف اور صائمہ عمران سے گلی کا قبضہ واگزار کرا لیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد اشرف اور صائمہ عمران نے گلی کا راستہ بند کر کے باتھ روم بنایا ہوا تھا جس سے گلی کا راستہ مکمل طور پر بند ہو گیا تھا۔ ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے گلی کی حدود میں بنائی گئی تمام تر تعمیرات گرا کر قبضہ وا گزار کر الیا۔واضح رہے کہ ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے اس سے پہلے بھی یہ کاروائی کی تھی جس پر محمد اشرف کی جانب سے عدالتی حکم امتنائی دکھانے پر کاروائی روک دی گئی تھی۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے غوث الاعظم روڈ نزد ائر پورٹ چوک بشارت میح ولد روڑا مسیح کا غیر منظور شدہ حال جبکہ جاوید ولد اللہ یار کی غیر قانونی دکان گرا دی ۔پل واصل چوک پر کاروائی کرتے ہوئے سید عبدالقادر بخاری کی غیر منظورشدہ چار دیواری گرادی جبکہ مظفر علی صدیقی کی غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ حبیب فارمیسی کی دکان سیل کر دی گئی۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارائی کرتے ہوئے چونگی نمبر 1 ،پل واصل ،غوث الاعظم روڈ رضا آباد چوک تک روڈ کی حدود میں موجود تمام تر عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کرا دیا ۔ آپریشن میں روڈ کی حدود میں موجود تھڑے ، ریمپ،چھپڑ ،سائن بورڑ وغیرہ موقع پر توڈ دئے گئے جبکہ تجاوزات کی زد میں آنے والا سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔

آپریشن

مزید : ملتان صفحہ آخر