ملتان میں نان سٹاپ وارداتیں مقدمات درج ‘ پولیس سرخرو

ملتان میں نان سٹاپ وارداتیں مقدمات درج ‘ پولیس سرخرو

ملتان (وقائع نگار )چوری ڈکیتی کی مختلف وارادتوں میں شہری نقدی قیمتی ساما ن سے محروم ہوگئے،تھا نہ بی ذیڈ کے علاقے سائنس کالج کے البیرونی گراؤنڈ کے پاس حیدر کو 3نامعلوم (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

مسلح افراد نے روک کر اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل اور موبائل ونقدی کل مالیت 95ہزار روپے چھین کر فرارہوگئے ،تھا نہ سیتل ماڑی کے علاقے میں وہاڑی چوک سے شاپنگ کرکے لطیف اپنے دوستوں کے ساتھ واپس آرہاتھا کہ وہاڑی چوک پرایک رکشہ ایا اور نامعلوم مقام پر لے گئے لطیف کی جیب سے قیمتی موبائل اور دوستوں سے کل 2لاکھ 13ہزارروپے دھمکیاں دے کر چھین لئے اور انکھوں میں پٹی باندھ کرعلی ٹاؤن پھینک کر فرارہوگئے۔ تھانہ گلگشت کے علاقے ترین کالونی میں عبدالمنعم کے نامعلوم خواتین کام کے لئے ائیں اور اس دوران گھر کے کمرے سے35تولہ طلائی زیورات ، نقدی ودیگر سامان کل مالیت 26لاکھ 16ہزار روپے چوری کرکے فراہوگئے،تھا نہ الپہ میں موضع مرداں پور میں رب نواز دوکان بند کرکے گھر گیا تو اس کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چوروں نے نقدی وسامان ،ایل سی ڈی و کل مالیت 60ہزار روپے چوری کرکے فرارہوگئے،تھا نہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں حسین آگاہی میں نامعلوم چور نے ہارون شہزاد کی جیب سے 2قیمتی موبائل 45ہزار روپے مالیتی چوری کرلئے،تھا نہ مظفر اباد کے علاقے کاٹن ریسرچ سنٹر میں کاشف ڈیوٹی سے فارغ ہوکر گھر جارہاتھا کہ راستے میں3 نامعلوم مسلح افراد نے روک کر اسلحہ کے زور پراس سیموبائل فون اور نقدی 2ہزار750روپے چھین کر فرارہوگئیتھا نہ کینٹ کے علاقے میں شادمان کالونی میں فرحان معین کی گاڑی نامعلوم ملزمان صحن سے چوری کرکے فرارہوگئے کینٹ بازار میں نامعلوم ملزمان نے مہندر پال کی دکان کے تالے توڑ کر 2لاکھ نقدی ا ور 15لاکھ روپے کپڑا چوری کرکے فرارہوگئیصدرجلالپور کے علاقے موضع کرموں والی میں بشیر احمد کے ٹیوب ویل کے کمرہ میں داخل ہوکر وہاں سے پیٹر انجن و پنکھا کل مالیتی ایک لاکھ روپے چور ی کرلیا گیا ، متعلقہ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

مقدمات

مزید : ملتان صفحہ آخر