رحیم یار خان ‘ کالے یرقان نے 65 سالہ خاتون کو جکڑ لیا ‘ 3 افراد ہسپتال منتقل

رحیم یار خان ‘ کالے یرقان نے 65 سالہ خاتون کو جکڑ لیا ‘ 3 افراد ہسپتال منتقل

رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں کالایرقان کے باعث اموات کاسلسلہ جاری‘ 65سالہ(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

خاتون ہسپتال میں دم توڑگئی جبکہ 2خواتین سمیت مزید3افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیل کے مطا بق ترنڈہ صاحب یار کی رہائشی 65سالہ زہرہ بی بی کو کالایرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں 65سالہ زہر ہ طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائی اوردم توڑگئی ، اس طرح 2خواتین سمیت مزید3متاثرہ افراد جن میں میانوالی قریشیاں کی رہائشی40سالہ رضیہ بی بی ، راجن پور کلاں کارہائشی32سالہ فاروق اور دڑی سانگی کی رہائشی40سالہ زنیرہ بی بی کو ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

منتقل

مزید : ملتان صفحہ آخر