6 ماہ کے دوران گیس کی قیمت42.66 ‘ سونا 5.75‘ ایل پی جی 6.69 فیصد مہنگی ‘ ادارہ شماریات

6 ماہ کے دوران گیس کی قیمت42.66 ‘ سونا 5.75‘ ایل پی جی 6.69 فیصد مہنگی ‘ ادارہ ...

ملتان (نیوز رپورٹر) ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران گیس کی قیمت میں 42.66، سونا 5.75 اور ایل پی(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

جی 6.69 فیصد مہنگی ہوئی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں 6.17 فیصد اضافہ ہوا جب کہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد رہی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے دسمبر تک گیس کی قیمت میں 42.66 فیصد، سونا 5.75 فیصد اور ایل پی جی 6.69 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ مٹی کا تیل 32.60 فیصد اور موٹر فیول 26.41 فیصد مہنگا ہوا، دال مونگ 4 فیصد اور چائے کی پتی 3.48 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ دسمبر میں ریل کے کرایوں میں 19.30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر