روبی انعم کی سالگرہ ،عزیز و اقارب اور میڈیا کے دوستوں کی شرکت

روبی انعم کی سالگرہ ،عزیز و اقارب اور میڈیا کے دوستوں کی شرکت
روبی انعم کی سالگرہ ،عزیز و اقارب اور میڈیا کے دوستوں کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف سینئر اداکارہ روبی انعم کی گزشتہ روز اپنے عزیز اقارب اور میڈیا کے دوستوں کے ساتھ سالگرہ منائی ۔اس موقع پر ان کے شوہر گلوکار اظہر بٹ نے ان کو انتہائی قیمتی سونے کا سیٹ تحفہ میں پیش کیا۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے روبی انعم کا کہنا تھا کہ میں ہر سال اپنی سالگرہ گھر والوں کے ساتھ مناتی ہوں اور اس حوالے سے خوب اہتمام کیا جاتا ہے۔میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے شوبز میں بھی سوچ سے زیادہ کامیابیاں ملیں اس کے ساتھ ساتھ مجھے ایک ایسا جیون ساتھی ملا ہے جو مجھے بے پناہ محبت کرتا ہے۔
اور میرا حد سے زیادہ خیال رکھتا ہے۔بہت کم لوگوں کو زندگی میں اتنا پیار کرنے والا شریک حیات ملتا ہے جب سے ہماری شادی ہوئی ہے ہمارا پیار کم ہونے کی بجائے مسلسل بڑھ رہا ہے ۔روبی انعم نے مزید بتایا کہ میں ان دنوں نجی چینل سے پیش کئے جانے والے پروگرام میں کام کررہی ہوں ۔شوبز کا کوئی بھی شعبہ ہومیں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔

مزید :

کلچر -