ماہ نور کی سالگرہ ،گلوکار حُر عباس نے شاندار پرفارمنس سے محفل لوٹ لی

ماہ نور کی سالگرہ ،گلوکار حُر عباس نے شاندار پرفارمنس سے محفل لوٹ لی
 ماہ نور کی سالگرہ ،گلوکار حُر عباس نے شاندار پرفارمنس سے محفل لوٹ لی

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل ماہ نورنے گزشتہ روز اپنی سالگرہ دوستوں کے ساتھ بڑی دھوم دھام سے منائی ۔تقریب میں گلوکار حُر عباس نے اپنی شاندار پرفارمنس سے مہمانوں سے خوب داد وصول کی۔انہوں نے اپنے شہرہ آفاق گیت سنا کر محفل لوٹ لی۔سالگرہ کی تقریب میں سینئر اداکار و ڈائریکٹر سہراب افگن،پروڈیوسر اورنگزیب ،یاسر جاوید ،میک اپ آرٹسٹ وقار،عباس اور ملک فاروق نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور کا کہنا تھا کہ انسان کی خوشیوں کا مزا اپنوں کے ساتھ ہے ۔

میں ہر سال اپنی سالگرہ دوستوں کے ساتھ مناتی ہوں میں اپنے دوستوں کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں جو اپنا قیمتی وقت نکال کر میری خوشی میں شرکت کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ماہ نور کا کہنا تھا کہ میں ان دنوں اپنے ٹی وی شو ’’سیلیبرٹی شو ود ماہ نور‘‘کی ریکارڈنگ کے ساتھ مختلف پراجیکٹس میں مصروف ہوں میرے شو میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات شریک ہوتی ہیں۔مجھے اس وقت بہت ساری ڈرامہ سیریلز اور پشتو فلموں میں اہم کرداروں کی پیشکش ہے لیکن میں صرف ان پراجیکٹس کو اہمیت دوں گی جن میں میرا رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہوگا۔

مزید : کلچر