عثمان شنواری نے تیز ترین گیند کرانے کا ریکارڈ حاصل کرلیا

عثمان شنواری نے تیز ترین گیند کرانے کا ریکارڈ حاصل کرلیا
 عثمان شنواری نے تیز ترین گیند کرانے کا ریکارڈ حاصل کرلیا

  

میلبور ن (یواین پی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری نے بگ بیش لیگ کے تازہ سیزن کی تیز ترین گیند کرانے کا ریکارڈ حاصل کرلیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بیگ بیش لیگ میں میلبورن رینی گیڈز کی نمائندگی کررہے عثمان شنواری نے میلبورن اسٹارز کیخلاف اپنے اسپیل کی پہلی گیند کرائی جو انتہائی تیزرفتار قرار پائی۔عثمان شنواری نے یہ گیند 151 کلو میٹر فی گھنٹہ سے کرائی ،سوشل میڈیا پر ان کی اس برق رفتار بولنگ کے خوب چرچے ہوئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی