پانچ رکنی قومی جونیئر ٹیم انڈر14- چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 5جنوری کو تھائی لینڈ روانہ ہوگی

پانچ رکنی قومی جونیئر ٹیم انڈر14- چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 5جنوری کو تھائی لینڈ ...

اسلام آباد (این این آئی)پانچ رکنی قومی جونیئر ٹیم انڈر14-آئی ٹی ایف ڈویلپمنٹ ٹینس چیمپئن شپ ڈویژن ٹو میں شرکت کے لئے 5جنوری2019ء کو تھائی لینڈ روانہ ہوگی۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام کے مطابق چمپئن شپ 6 سے 18جنوری تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلی جائے گی۔جس میں چار کھلاڑی اور ایک آفیشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ کھلاڑیوں میں تین مرد ،ایک خواتین اور ایک آفیشل شامل ہے۔ کھلاڑیوں میں حسن علی ، حامد اسرار،حذیفہ خان اور شیزہ ساجد شامل ہیں جبکہ محمد نمیرشمس بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ایونٹ میں 18 ممالک کی شرکت متوقع ہے۔حکام نے بتایا کہ ایونٹ کے لئے کھلاڑیوں نے بھرپور تربیت حاصل کی ہے اور ان سے ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کی امید ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی