لاہورپولو کلب ‘پی بی جی وری ماؤنٹس نے پولو ڈی صوفی‘اولمپیاء نے گارڈ گروپ اورماسٹر پینٹس کو ہرا دیا

لاہورپولو کلب ‘پی بی جی وری ماؤنٹس نے پولو ڈی صوفی‘اولمپیاء نے گارڈ گروپ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پاکستان پولو کپ سپانسرڈ بائی گارڈ گروپ اور سامبا بینک 2018-19ء کے دوسرے روز دلچسپ مقابلے کے بعد پی بی جی /ری ماؤنٹس نے پولو ڈی صوفی کی ٹیم کو جبکہ دوسرے میچ میں اولمپیاء کی ٹیم نے گارڈ گروپ /ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں پاکستان پولو کپ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ سرد موسم میں بھی فیملیز کی اچھی تعداد نے میچز دیکھے۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر جواد جمیل ملک، عمر نیازی، ثاقب خان خاکوانی، سیکرٹری کرنل (ر) عثمان ناصر اور فیملیز بھی موجود تھیں۔پولو ڈی صوفی کی ٹیم نے پہلے چکر میں گول کرکے برتری حاصل کرلی۔ دوسرے چکر میں پولو ڈی صوفی کی ٹیم نے دو جبکہ پی بی جی نے ایک گول سکور کیا۔تیسرے چکر میں بھی پولو ڈی صوفی کی ٹیم نے دو گول سکور کیے مگر چوتھے چکر میں پی بی جی /ری ماؤنٹس کی ٹیم نے چار گول کرکے میچ جیت لیا۔ پی بی جی /ری ماؤنٹس کی طرف سے نکلوس رئیوز اور ممتاز عباس نیازی نے تین تین گول سکور کیے گئے جبکہ پولو ڈی صوفی کی طرف سے راجہ تیمور ندیم نے تین جبکہ احمد علی ٹوانہ نے ایک گول سکور کیا۔

دوسرے میچ میں اولمپیاء کی ٹیم نے گارڈ گروپ /ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 6-4 سے ہرا دیا۔ اولمپیاء کی طرف سے پہلے چکر میں تین گول سکور کرکے برتری حاصل کرلی گئی جبکہ دوسرے چکر میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ تیسرے چکر میں گارڈ گروپ /ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے دو گول سکور کیے۔ چوتھے چکر میں اولمپیاء کی ٹیم نے دو گول سکور کے میچ جیت لیا۔ اولمپیاء کی طرف سے بلال حئی نے تین، جیف راڈو نے دو جبکہ احمد زبیر بٹ نے ایک گول سکور کیا۔گارڈ گروپ /ماسٹر پینٹس کی طرف سے حمزہ مواز نے دو، ثاقب خان خاکوانی، فاروق امین صوفی نے ایک ایک گول سکور کیا۔