سیاقحتی مقامات پر سرکاری ریس ہاؤسز سیاحوں کیلئے کھولنے کا منصوبہ ، ویزر سیاحت نے 10روز میں رپورٹ طلب کر لی

سیاقحتی مقامات پر سرکاری ریس ہاؤسز سیاحوں کیلئے کھولنے کا منصوبہ ، ویزر ...

لاہور ( لیڈی رپورٹر)عوام کے لئے اچھی خبر، سرکاری ریسٹ ہاؤسز عوام کے لئے کھولنے پر کام شروع وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر سیاحت پنجاب راجہ یاسر ہمایوں کی زیر صدارت اہم اجلاس، سیکرٹری سیاحت ندیم محبوب، ایم ڈی TDCP احمد ملک سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ وزیر سیاحت کو مختلف محکموں کی جانب سے ریسٹ ہاؤسز کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔ وزیر سیاحت پنجاب نے سیاحتی مقامات پر واقع تمام محکموں کے ریسٹ ہاؤسز کے حوالے سے دس دن میں رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر سیاحت راجہ یاسر ہمایوں تفصیلات سے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کریں گے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے احکامات کے مطابق تمام محکمے ریسٹ ہاؤسز عوام کے لئے کھولنے کے پابند ہیں۔ سیاحت کے لئے موزوں اضلاع میں موجود ریسٹ ہاؤسز سے متعلق تفصیلات آئندہ میٹنگ میں پیش کی جائیں ان اضلاع میں مری، کوٹلی ستیاں، ٹیکسلا، چکوال، کلرکہار،چوئے سیدن شاہ، جہلم، پنڈ دادن خان، ٹلہ جوگیاں، سہاوا، اٹک، میانوالی ، خوشاب، لاہور، ننکانہ صاحب، بہاولپور، فورٹ منرو، سلیمان رینج شامل ہیں۔ تفصیلات بتاتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ریسٹ ہاؤسز کی بکنگ کا طریقہ کار آن لائن ہوگا، ریسٹ ہاؤسز کی ملکیت اور دیکھ بھال سے متعلق امور متعلقہ محکمہ کے پاس ہی رہیں گے جبکہ محکمہ کے افسران محکمانہ ذمہ داریوں کے لئے ریسٹ ہاؤس استعمال کر سکیں گے، ریسٹ ہاؤس کا کرایہ بھی متعلقہ محکمہ حاصل کرے گا

مزید : میٹروپولیٹن 1