برڈ وڈ گراؤنڈ میں کرسمس اور نئے سال کے حوالے سے فیملی میلہ

برڈ وڈ گراؤنڈ میں کرسمس اور نئے سال کے حوالے سے فیملی میلہ

لاہور(نامہ نگار)کرسمس اور نئے سال کا فیملی میلہ ناچ گھر گراؤنڈ میں منعقد ہوا۔مہمان خصوصی عابد عزیز گجر کا خصوصی خطاب ،مسیحی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار،اس رنگا رنگ پروگرام میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے ،جیتنے والے کھلاڑیوں میں عابد عزیزگجر اورکاشف خان نے انعامات تقسیم کئے،عابد عزیز گجر نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم مسیحی بھائیوں کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں ،اس طرح کے پروگرام ہونے چاہیے، عابد گجر نے مزید کہا کہ وہ یوسی 118سے چیئرمین کا الیکشن بھی لڑرہے ہیں اور کامیاب ہوکر پہلے سے زیادہ علاقے کی خدمت کریں گے ۔یوسی 118کے کونسلر کاشف خان نے عابد گجر کی حمایت کا اعلان کردیا اور کہا کہ اس طرح کے بہادر نوجوانوں کی ہمارے علاقے کو بہت ضرورت ہے ،علاقے کے لوگوں کی فرمائش ہے کہ وہ چیئرمین کا الیکشن لڑیں اور کامیاب ہو ں ،اس طرح ہماراعلاقہ مثالی بن جائے ،اس موقع پر حماد احمد، نعمان، عمیر خان ،سلمان زوہیب اورمنظور سمیت دیگر ساتھی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1