شاہدرہ موڑ،بیگم کوٹ میں کریک ڈاؤن کے بعد دوبارہ تجاوزات قائم
فیروزوالہ(نامہ نگار)شاہدرہ جی ٹی روڈ ونڈالہ روڈ شاہدرہ مو ڑ ،بیگم کوٹ اوردیگرعلاقوں میں دوروزقبل تجاوزات کے خلاف آپریشن میں متعدد دکانوں کے تھڑے اورکھوکھے مسمارکردئیے گئے جبکہ بااثر دکانداروں نے دوبارہ تجاوزات قائم کرکے انتظامیہ کے احکامات کونظرانداز کردیااورپیدل چلنے والے شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑ رہا ہے شہری حلقوں نے کمشنرلاہورڈویژن اورڈی سی لاہورسے مطالبہ کیا ہے کہ شاہدرہ میں دوبارہ لگائی جانیوالی تجاوزات کافوری خاتمہ کیا جائے اور ذمہ دارافراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔