وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے مستعفی ہونے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے مستعفی ہونے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

لاہور( لیڈی رپورٹر ) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اپنے چچا جسٹس (ر) افتخار حسین کے ٹاؤٹ رہے ہیں۔فواد چوہدری رشوت کی رقم اکٹھی کرتے رہے ہیں۔ان کے چچا نے معروف فیصلوں میں رشوت لینے کیلئے فواد چوہدری کی ڈیوٹی لگائی تھی۔اس بات کا انکشاف تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے اپنی کتاب میں کیا ہے۔جبکہ حامد خان میڈیا پر بھی اس بات کی تصدیق کرچکے ہیں۔لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری فوری طور پر مستعفی ہوں۔کیونکہ اخلاقی طور پر وہ اب اس وازت کے اہل نہیں رہے اور نہ وہ صادق و امین رہے ہیں۔وزیر اعظم پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا کا وعدہ کیا تھا ۔لہذا مدینہ جیسی ریاست میں کرپٹ اور ٹاؤٹ مافیا جیسے وزراء کی موجودگی ناقابل قبول ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1