جمہوریت کو کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیں گے،ثروت اعجاز قادری

جمہوریت کو کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیں گے،ثروت اعجاز قادری

لاہور(نمائندہ خصوصی )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جمہوریت کو کسی صورت کمزور نہیں ہونے دینگے ،پرامن مستحکم پاکستان خطے کی خوشحالی کی ضمانت ہے ،توہین رسالت کو روکنے کیلئے آئین وقانون کو استعمال کرنا ہوگا ،حکومت ملک میں فوری عدل اور انصاف کی فراہمی کو یقینی نہیں بنائے گی تو لاقانونیت کو پنپنے کا موقع ملے گا ،پائیدار قیام امن کیلئے مسلسل جدوجہد کو جاری رکھنا ہوگا ،کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر پر تشویش ہے عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے ،پاکستان کے دشمن اسلام کے دشمن ہیں ،روزگار،امن، تعلیم اور انصاف کی فراہمی کیلئے تمام اکائیوں کویکجا جدوجہد کرنا ہوگی۔

،خوف خدا اور عشق رسول سے سرشار ہوکر ملک کو ترقی کی راہ پر لیجایا جاسکتا ہے دورود وسلام کی محفلیں محبت،بھائی چارگی کو فروغ دیتی ہیں اسلام دشمن قوتوں کے خلاف یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا ،پاکستان کے دشمن مسلمانوں کے دلوں سے حب رسول کو ختم اوراتحاد ویکجہتی کو سبوتاژکرنے کی سازش کررہے ہیں ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان اولیاء اللہ کا فیضان اورہمارے اسلاف واکابرین کی قربانیوں کا ثمر ہے ،ملک میں عدل کا نظام بہتر ہوگا تو جرائم خوبخود ختم ہوجائینگے ،انہوں نے کہا کہ سزا اور جزا کے فیصلے ہنگامی بنیادوں پر ہونگے تو معاشرے میں اس کے بہتر نتائج اخذ ہونگے

ثروت قادری

مزید : میٹروپولیٹن 1