محکمہ جنگلی حیات نے درجنوں غیر قانونی شکاریوں کو گرفتار کر لیا ، 8لاکھوں سے زائد جرمانہ

محکمہ جنگلی حیات نے درجنوں غیر قانونی شکاریوں کو گرفتار کر لیا ، 8لاکھوں سے ...

لاہور( لیڈی رپورٹر )محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب کے خصوصی سکواڈز نے لاہور اور شیخوپورہ میں کارروائیاں کرکے 11غیرقانونی شکار یوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا،ملزمان سے مجموعی طور پر90ہزار روپے جرمانہ وصول کرکے خزانے میں جمع کروادیاگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہورمیاں محمد رفیق کی سربراہی میں وائلڈلائف انسپکٹر محمد ارشد اور وائلڈلائف واچرزمحمد شعیب، محمد سلیم اورمحمد مشتاق پر مشتمل خصوصی سکواڈ نے ضلع شیخوپور ہ میں رات گئے چھاپہ مار کر5 ملزمان امداد حسین ، محمد شریف ، سہیل ، محمد رفیق اورشوکت علی کو بذریعہ جال تلیر کاغیر قانونی شکار کرنے پرحراست میں لے لیا۔ایک دوسری کارروائی میں ڈسٹرکٹ وائلڈلا ئف آفیسر لاہور تنویر احمد جنجوعہ نے خفیہ اطلاع پر سٹاف کے ہمراہ بارڈر ایریا کے علاقے بنگالی پنڈمیں چھاپہ مار کرکتوں کی مدد سے خرگوش اور جنگلی سور کا غیرقانونی شکار کرنے کے جرم میں 6ملزمان قمر اقبال ، نذیر احمد ، اللہ دتہ، مہر شاہد، علی اصغر اور شاہداقبال کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔دریں اثناء محکمہ تحفظ جنگلی حیات وپارکس پنجاب کے خصوصی سکواڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف سالٹ رینج ڈویژن عاصم بشیر چیمہ کی سربراہی میں ضلع جہلم اور چکوال کے مختلف علاقوں میں ماہ نومبر اور دسمبر 2018ء میں چھاپے مارکرتیتر، خرگوش اوراڑیال کے 81غیرقانونی شکاریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکر کے مجموعی طورپر86چالانات مرتب کئے ۔

ملزمان کی محکمانہ معاوضہ کی درخواست پر 82چالا نات 8لاکھ 85ہزار5سو روپے وصول کرکے خزانہ میں جمع کروائے جبکہ4مقدمات عدالت میں زیرسماعت ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1