مولانا طارق جمیل امت مسلمہ کا عظیم سرمایہ ہیں مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ

مولانا طارق جمیل امت مسلمہ کا عظیم سرمایہ ہیں مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت ...

لاہور (پ ر) انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے مرکزی امیرڈاکٹر سعید احمد عنائت اللہ ، مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا عبدالوحید مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی اور مولانا قاری محمد رفیق وجھوی نے مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کی علالت اور دل کی تکلیف پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا طارق جمیل امت مسلمہ کا عظیم سرمایہ ، ہزاروں لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ اور کروڑوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں انہوں نے کہا کہ مولانا طارق جمیل کی جلد صحت یابی کے لیے حرمین شریفین سمیت پوری دنیا میں دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

علماء

مزید : میٹروپولیٹن 1