حافظ فضل الرحیم اشرفی نے مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کی عیادت کی

حافظ فضل الرحیم اشرفی نے مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کی عیادت کی

لاہور ( پ ر ) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے گذشتہ روز مولانا مفتی احمد علی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی ، مولانا اسداللہ اور صاحبزادہ مولانا اسامہ احمد علی کے ہمراہ لاہور کے نجی ہسپتال میں مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کی عیادت کی اس موقعہ پر معروف مبلغ نعیم بٹ اور مولانا طارق جمیل کے بھائی ڈاکٹرطاہر کمال بھی موجود تھے اس موقعہ پر مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے عیادت کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کی خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جلد صحت یابی کے لیے جامعہ اشرفیہ لاہور میں دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1