موجودہ حکومت نے ساڑھے چار مہینوں میں عوام کو مایوس کر دیا،عابد صدیقی

موجودہ حکومت نے ساڑھے چار مہینوں میں عوام کو مایوس کر دیا،عابد صدیقی

لاہور( نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے کرتوتوں کی وجہ سے اپنے پہلے سال کو آخری سال میں تبدیل کرنے پر تلی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزرے ہوئے ساڑھے چار مہینوں میں موجودہ حکومت نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے ۔

ملک کا ہر ادارہ، حکومت اتحادی اور جس عوام نے تحریک انصاف کو ووٹ دیئے ہیں سخت پریشان ہیں کہ یہ کیسی تبدیلی ہے جس کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔ تحریک انصاف نے جو توقعات اور امیدوں کے مینار کھڑے کئے تھے وہی اس کو زمین بوس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ تحریک انصاف یاد رکھے کہ عوام باشعور ہیں تحریک انصاف نے چالاکیاں کر کے حکومت تو بنا لی ہے لیکن اس سے چلائی نہیں جا رہی انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو رواں سال تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا سال آخری سال ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1