کامیاب ہو کر وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں رہیں گے،عرفان بھلہ

کامیاب ہو کر وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں رہیں گے،عرفان بھلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروزوالہ(نامہ نگار) بارایسوسی ایشن تحصیل فیروزوالہ کے سالانہ الیکشن میں برائے صدر کے امیدوار حاجی چوہدری عرفان بھلہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ انشاء اللہ منتخب ہوکر وکلاء کے مسائل کو بھرپوراندازمیں اجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ ان کی آوازکو ہرپلیٹ فارم پربلند کروں گا ان خیالات کااظہار انہوں نے انتخابی مہم کے دوران سینئروکلاء ینگ وکلا ء لیڈی وکلا ء سے ملاقاتوں کے دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پران کے پینل کے امیدواران برائے نائب صدر ملک شہبازاعوان ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری کے امیدوار حافظ سلمان حسن ایڈووکیٹ ،فنانس سیکرٹری کے امیدوار راناوقاص نثار ایڈووکیٹ ،جوائنٹ سیکرٹر ی کے امیدوار چوہدری ظہیراحمد ایڈووکیٹ اوربرائے امیدوار لائبریری سیکرٹری چوہدری نادرعلی سرویا ایڈووکیٹ کے علاو ہ وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ برائے صدر کے امیدوار حاجی چوہدری عرفان بھلہ ایڈووکیٹ نے کہا وکلاء کی فلاح وبہبود کیلئے بے لوث خدمت کرینگے ،انشاء اللہ کامیاب ہوکروکلاکے مسائل حل کرنااولین ترجیح ہوگی،ان کی فلاح کیلئے تاریخی اقدامات کرینگے وکالت مقدس پیشہ ہے اس کے تقدس پرحرف نہیں آنے دینگے۔بارکی بہتری کیلئے ہمیشہ کی طرح جدوجہد کی جائے گی اس موقع پرمختلف گروپوں کے وکلاء کی ان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
عرفان بھلہ