وزیر محنت کا سوشل سیکیورٹی ہسپتال پر چھاپہ،سینٹری انسپکٹر معطل

وزیر محنت کا سوشل سیکیورٹی ہسپتال پر چھاپہ،سینٹری انسپکٹر معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصر مجید خان نے ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سینٹری انسپکٹر منیر احمد کو معطل کر تے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سوشل سکیورٹی ایم این سی ایچ کوٹ لکھپت ڈاکٹر نجمہ پروین اور سٹور انچارج ڈاکٹر ثناء غفور کو کارکردگی بہتر کرنے کا آخری موقع دے دیا۔صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصر مجید خان نے یہ احکامات ہسپتال کے اچانک دورہ کے دوران جاری کئے۔ انہوں نے ہسپتال میں کاؤنٹر پر مریضوں سے ڈیلنگ اور سٹور کی صفائی ستھرائی کا جائزہ بھی لیا۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ سوشل سکیورٹی ایم این سی ہسپتال کوٹ لکھپت میں مریضوں کو ترجیحی بنیادوں پر صحت کی تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویڑن اور ہدایت کے مطابق سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں مریضوں کوصحت کی سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔