وزیراعظم آج دو روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوں گے

وزیراعظم آج دو روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان (آج) جمعرات کو دو روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوں گے‘ وزیراعظم وفد کے ہمراہ شام چار بجے ترکی پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم مولانا رومی کے مزار پر حاضری اور رومی میوزیم کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم ترک کمپنی ٹی او بی بی کے وفد سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان جمعہ کو ترکی کے سرمایہ کاروں سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔ وزیراعظم جمعہ کو جددی ترکی کے بانی مصطفی کمال اتا ترک کے مقبرے پر حاضری دیں گے۔ ترکی کے ایوان صدر میں پاکستانی وفد کیلئے نماز جمعہ کے بعد استقبالیہ تقریب ہوگی۔ استقبالیہ تقریب کے بعد وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوگی۔
وزیراعظم