لورالائی میں خود کش بمبار حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، مولانا سید عبدالخبیر

لورالائی میں خود کش بمبار حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، مولانا سید عبدالخبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )بادشاہی مسجد لاہورکے امام وخطیب وچیئر مین مجلس علماء پاکستان مولاناسید عبد الخبیر آزاد نے اپنے ایک بیان میں لورالائی بلوچستان میں دہشت گردوں کے خود کش بمبار حملے کی شدید مذمت کی اور حملے میں چار سیکورٹی اہل کاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اورکہا کہ ہم سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پردکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
، وطن عزیز میں امن وا ستحکام کیلئے افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کی مسلسل جدو جہد قابل تحسین ہے ،ملک کی خاطرپاک افواج کی مسلسل قربانیوں نے قوم کا سر فخر ہمیشہ سے بلند رکھا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں پاک فوج کی قربانیوں پر فخر ہے پاک فوج کے جوانوں نے لا زوال قربانیاں دے کر وطن عزیزپاکستان کا تحفظ کیا ہے اور آئندہ بھی کر تے رہیں گے،ملک دشمن ناکام ہوگا اور اس کے برے عزائم کبھی بھی پورے نہیں ہوں گے،مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ بلوچستان اور پورے ملک میں امن کیلئے ہر قربانی دیں گے، انہوں نے کہا کہ لورالائی میں شہید ہونے والے یف سی اہل کاروں نے اپنی قوم اور وطن کیلئے قربانی دے کر دشمن کی سازش کو ناکام بنایا دیا ہے،مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ قیام امن کیلئے علماء اور پوری قوم کی دعائیں افواج پاکستان کے ساتھ ہیں ،اللہ تعالیٰ ملک دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملائے ۔(آمین ثم آمین )