عمران خان ہر بات پر یوٹرن لے لیتے ہیں،پرویز ملک

عمران خان ہر بات پر یوٹرن لے لیتے ہیں،پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ عمران خان ہر بات پر یوٹرن لے لیتے ہیں، ہم پارلیمنٹ کے کام میں کبھی رکاوٹ نہیں ڈالتے ، تحریک انصاف نے حکومت بنانے کیلئے نواز شریف کو جیل میں ڈالا اور اب حکومت چلانے کیلئے بھی نواز شریف کو جیل میں ڈال دیا گیا، اور یہ سب کے نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام طلبیاں اور گرفتاریاں صرف مسلم لیگ (ن) کی ہے۔یہ حکومت وینٹی لیٹر کے سہارے چل پر رہی ہے۔
کیا عمران خان، جہانگیر ترین اور علیمہ خان کی آف شور کمپنیاں نہیں ہیں، لوگوں کے گھر گرائے گئے لیکن کیا عمران خان کا 300 کنال کا غیر قانونی گھر گرایا، اکبر ایس بابر نے اکیلے ٹھگز آف پاکستان کی لسٹ دی ہے , اس وقت جھوٹی، چور دھوکے باز حکومت موجود ہے،بجلی مہنگی کرکے عوام پر مہنگائی مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاست مثبت ہونی چاہیے، ہم نے جمہوری روایت کو جاری رکھا ہوا ہے کہ پی اے سی کمیٹی کا چیئرمین شہباز شریف ہی رہیں گے، ہماری حکومت کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی مگر تحریک انصاف رہنما کوئی نہ کوئی کوئی بات ڈیل کے حوالے سے کرتے رہتے ہیں۔
پرویز ملک