بہاولپور میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے،ظہیر الدین

بہاولپور میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے،ظہیر الدین

لاہور( جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیرالدین نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا بہاولپورمیں انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کا اعلان نہایت خوش آئند ہے۔اس سے نہ صرف پنجاب کی انڈسٹری کو فروغ ملے گا بلکہ بیروزگاری کی شرح بھی کم ہو گی۔نئی صنعتی پالیسی پر عملدرآمد ناگزیر ہے جس سے نہ صرف جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا کسی حد تک ازالہ کرنے میں مدد ملے گی۔

بلکہ وہاں خسارہ میں پڑی صنعتیں بھی اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکیں گی وہ اپنے دفتر میں صنعت کاروں کے ایک وفد سے ملاقات کررہے تھے۔صوبائی وزیر چوہدری ظہیرالدین نے کہا کہ حکومت بہاولپور میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے ساتھ ساتھ صوبے کے دیگر اضلاع میں قائم صنعتوں کے فروغ پر بھی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے صنعتیں تنزلی کا شکار ہوئیں۔

ظہیرالدین

مزید : میٹروپولیٹن 1