مانگا منڈی ،نیشنل پریس کلب کے شیخ لطیف شاہد بلا مقابلہ تیسری بار صدر منتخب
مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی نیشنل پریس کلب کے انتخابات شیخ لطیف شاہد بلا مقابلہ تیسری بار صدر منتخب،چیئرمین حاجی محمد خالد اوپل،سینئرنائب صدر طارق بندیشہ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ارشد بھاری اکثریت سے کامیاب۔الیکشن کمیشن اور نیشنل پریس کلب کے سر پرست اعلیٰ الحاج چوہدری محمد سرور گجر نے نومنتخب عہدیداروں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیاتفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب مانگا منڈی کے انتخابات مکمل،الیکشن کمیشن اور نیشنل پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ الحاج چوہدری محمد سرور گجر نے 2019-20کی نئی باڈی کے نومنتخب عہدیداروں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس میں چیئرمین حاجی محمد خالد اوپل ،سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر عبیداللہ رحیم،وائس چیئرمین مہر عبدالشکور، صدر شیخ محمد لطیف شاہد، سینئرنائب صدر طارق بندیشہ،نائب صدر میاں خالد یسین، جنرل سیکر ٹری ڈاکٹر محمد ارشد ایڈیشنل سیکرٹری ملک لیاقت علی،فنانس سیکرٹری حاجی محمد شمشیر، سیکرٹری انفارمیشن چوہدری عبدالشکور، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر عمران جمالی، محمد مدثر، احمد حسن،ظفر کھوکھر،فرزانہ ہاشمی ایگزیکٹو ممبرز منتخب ہو گئے ۔ اس موقع پر نومنتخب صدر نامور سینئر صحافی شیخ محمد لطیف شاہد نے کہا کہ ہم اپنی سابقہ مثبت کارکردگی کی بنا ء پرصحافتی برادری کے حقوق کاتحفظ کریں گے اور اس کی فلاح کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ (تصویر ہمراہ ہے)