مسئلہ کشمیر ہو فورم پر اجاگر کیا ، ملکی سالمیت ، خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرینگے : شاہ محمود قریشی

مسئلہ کشمیر ہو فورم پر اجاگر کیا ، ملکی سالمیت ، خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ...

لاہور(آئی این پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا، حکومت تمام ممالک سے برادرانہ تعلقات کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے، ملکی سالمیت اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات کی مذمت کی گئی۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے ہر سطح پر بھارتی ظلم کو بے نقاب کیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں خود مختار پاکستان ہماری منزل ہے۔

شاہ محمو دقریشی

مزید : کراچی صفحہ اول