مشیر وزیر اعظم عون چودھری نے مولانا طارق جمیل کی عیادت کی

مشیر وزیر اعظم عون چودھری نے مولانا طارق جمیل کی عیادت کی

لاہور( نمائندہ خصوصی) مشیر وزیراعظم عون چوہدری نے مقامی ہسپتال میں نامور عالم دین مولانا طارق جمیل کی عیادت کی۔ عون چوہدری نے مولانا طارق جمیل کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ مولانا طارق جمیل پورے ملک بلکہ عالم اسلام کا قیمتی اثاثہ ہیں ، دعا ہے کہ اللہ تعالی انہیں جلد از جلدتندرستی سے نوازے تاکہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو کر دین اسلام کی خدمت کا مقدس فریضہ جاری رکھ سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1