دینی جماعتوں کا 4جنوری کو یوم تحفظ ناموس رسالتؐ منانے کا اعلان

دینی جماعتوں کا 4جنوری کو یوم تحفظ ناموس رسالتؐ منانے کا اعلان

لاہور(نمائندہ خصوصی)کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت ،تحریک تحفظ ناموس رسالتؐ،جمعیت علماء اسلام،جمعیت علمائے اہلسنت ، جمعیت اہلحدیث ، تحریک ملت جعفریہ ، تنظیم علماؤمشائخ اہلسنت اور چاروں مسالک اتحاد علماء کونسل سمیت تمام مکاتب فکرکی دینی جماعتوں نے جمعہ4جنوری کو بیرونی دباؤ پر شاتمہ رسول آسیہ ملعونہ رہائی کیخلاف ملک بھرمیں یوم تحفظ ناموس رسالتؐ منانے کا اعلان کیا ہے ۔کنوینئرتحریک ناموس رسالتؐ علامہ محمد ممتاز اعوان کے مطابق قانون تحفظ ناموس رسالتؐ کو ناقابل عمل ،غیر مؤثر بنانے کیخلاف علمائے کرام مساجد وامام بارگاہوں میں خطبات جمعہ پر احتجاج اور مذمتی قرار دادیں پاس کرائینگے جبکہ مذہبی جماعتوں کے کارکن مختلف شہروں کی بڑی بڑی مساجد کے باہربعد نماز جمعہ توہین رسالت و امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمد نہ کرانے کیخلاف بھرپور احتجاج اور مظاہرے کرینگے ۔

اعلان

مزید : میٹروپولیٹن 1