ستوال سیکٹر ،پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

ستوال سیکٹر ،پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

راولپنڈی(آئی این پی )پاک فوج نے دوسرے روز بھی کنٹرول لائن پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا ۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا ہے جو لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر کے قریب پرواز کر رہا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نشانہ بنائے گئے ڈرون کی تصویر بھی شیئر کی ۔

بھارتی ڈرون

مزید : کراچی صفحہ اول