مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام ’’پیغام ختم نبوت‘‘ کے عنوان سے خطبات جمعہ ہونگے

مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام ’’پیغام ختم نبوت‘‘ کے عنوان سے خطبات جمعہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )مجلس احراراسلام پاکستان کے شعبہ تبلیغ کے زیر اہتما م کل جمعۃ المبارک کومختلف مساجدمیں ’’پیغام ختم نبوت‘‘ کے عنوان سے خطبات جمعہ ہوں گے جن میں مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری جامع مسجد عمرفاروق رحمن پورہ سیالکوٹ،مرکزی ناظم اعلیٰ عبداللطیف خالد چیمہ جامع مسجد بلال جیل روڈ لاہور ،نا ظم اعلیٰ پنجاب مولانا تنویر الحسن احرار جامع مسجد ختم نبوت چندرائے روڈلاہوراور مبلغ ختم نبوت مولانامحمد سرفرازمعاویہ جامع مسجد اشرف علی ہجویری چونگی امر سدھولاہور میں خطب�ۂ جمعہ دیں گے اور عقیدۂ ختم نبوت کی اہمیت وفضیلت پر روشنی ڈالیں گے اور قادیانی ریشہ دوانیوں سے آگاہ کریں گے ۔