مانگے تانگے کی حکومت سندھ میں کچھ نہیں کر سکتی ہے،مرتضیٰ وہاب

مانگے تانگے کی حکومت سندھ میں کچھ نہیں کر سکتی ہے،مرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ مانگے تانگے کی حکومت سندھ میں کچھ نہیں کر سکتی ہے ۔ وفاق کے دو عہدے ادھر سے ادھر ہوئے تو فواد چوہدری تحریک انصاف چھوڑ کر بھاگ جائیں گے ۔ میں وفاقی حکومت کے حوالے سے کوئی پیش گوئی نہیں کرنا چاہتا، یہ کام شیخ رشید اچھا کرتے ہیں ۔ سندھ حکومت صحافیوں کے ساتھ ہے ، ہم سب کو جمہوریت کے لیے مل کر کام کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ میں کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو سندھ حکومت کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ سندھ حکومت صحافیوں کے ساتھ ہے ۔ ہم نے مل کر جمہوریت کے لیے کام کرنا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کا کوئی بھروسہ نہیں۔ کل تک وہ آصف زرداری کے قصیدے پڑھتے تھے اور آج انہیں کے خلاف بول رہے ہیں ۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر وفاق میں دو عہدے ادھر سے ادھر ہوئے تو فواد چوہدری پارٹی چھوڑ کر دوسری جماعت میں شامل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اتحادیوں پر کھڑی ہے ۔ ایک اتحادی پہلے کہہ چکا ہے کہ ہم حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں ۔ مانگے تانگے کی حکومت سندھ میں اپنی حکومت کی باتیں کر رہی ہے ۔ اگر اپوزیشن ادھر ادھر ہوئی تو پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دور حکومت میں 18 ویں آئینی ترمیم لائے اور صوبوں کو ان کے نام اور حقوق دیئے ۔ ہماری پارٹی جمہوری پارٹی ہے ۔ موجودہ حکومت کے بارے میں کوئی پیشگوئی نہیں کرنا چاہتا ہوں کیونکہ یہ کام شیخ رشید کا ہے ۔

B

مزید : کراچی صفحہ اول