میرٹ پر بھرتیاں کیں،تمام مقدمات بے بنیاد ہیں،آصف ہاشمی

میرٹ پر بھرتیاں کیں،تمام مقدمات بے بنیاد ہیں،آصف ہاشمی

لاہور(فلم رپورٹر)سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی کا کہنا ہے کہ میرے خلاف ذاتی رنجش اور سیاسی عناد کی وجہ سے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی الزامات کے تحت مقدمات بنائے گئے ، میں نے آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں سر انجام دی ہیں ،احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ہدایت اور بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ کے مختلف احکامات کی روشنی میں ڈیلی ویجز ملازمین کو بورڈ میں ریگولر کیا گیا اور تمام کارروائی بمطابق قانون اور میرٹ پر مکمل ہوئی سابق چیئرمین صدیق الفاروق نے چند مفاد پرست اور موقع پرست افسران کو اپنے ساتھ ملا کر میرے خلاف مقدمات بنوائے اور ان مقدمات میں جن کو ملزم ہونا چاہیے تھا انہیں وعدہ معاف گواہ بنا دیا گیا تاکہ مجھے اذیت دی جا سکے ،مجھے عدالتوں پر مکمل بھروسہ ہے اور میں اللہ تعالی کے فضل سے با عزت بری ہوں گا ۔جھوٹے مقدمات بنانے اور خود کو بچاکر وعدہ معاف گواہ بننے والے مفاد پرستوں کو نہ صرف سزا ہوگی بلکہ ذلت و رسوائی انکا مقدر بنے گی ۔

آصف ہاشمی

مزید : میٹروپولیٹن 1