پناہ گاہوں کا مقصد فٹ پاتھوں پر سونے والوں کو چھت دینا ہے،ترجمان سوشل ویلفیئر

پناہ گاہوں کا مقصد فٹ پاتھوں پر سونے والوں کو چھت دینا ہے،ترجمان سوشل ...

لاہور( لیڈی رپورٹر )ترجمان محکمہ سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال نے کہا ہے کہ لاہور میں 5 مختلف مقامات داتا دربار، لاری اڈہ ، ریلوے سٹیشن، سبزی منڈی اور ٹھوکر نیاز بیگ پر قائم کی جانے والی پناہ گاہوں کا بنیادی مقصد ایسے شہریوں کو رات گزارنے کیلئے رہائش کی سہولت فراہم کرنا ہے جو کہ فٹ پاتھ پر سونے پر مجبور ہیں۔ ترجمان محکمہ سماجی بہبود اینڈ بیت المال پنجاب کاکہنا ہے کہ وہ افراد جو ان مسافر خانوں کا رخ کرتے ہیں ان میں سے بیشتر کا تعلق دوردراز علاقوں سے ہوتا ہے اوروہ مزدوری کی غرض سے لاہور آتے ہیں ۔

۔ ان کا کہنا ہے کہ اسی پناہ گاہوں کیلئے تمام ایسی جگہوں کا انتخاب کیا گیا جہاں پر یہ لوگ دوسرے شہروں سے سفر کر کے آتے ہیں اور یا مزدوری کیلئے ٹھہرتے ہیں۔چونکہ محکمہ سوشل ویلفئیر کے تمام ادارے ٹاؤن شپ اور رائیونڈ میں واقع ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر جانا ان کے لئے دشواربھی ہے اور اس سے ان کومزدوری میں بھی دقت کا سامناکرنا پڑ سکتا ہے۔لہٰذا ان غریب افراد کی سہولت اور آسانی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسی جگہوں کا انتخاب کیا گیا ہے جو باآسانی ان کی رسائی میں ہوں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1