باٹاپور اور مناواں میں دو فیکٹریوں میں گیس چوری پکڑی گئی

باٹاپور اور مناواں میں دو فیکٹریوں میں گیس چوری پکڑی گئی

لاہور( سٹی رپورٹر) سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن کی یو ایف جی ٹیم نے باٹا پور اور مناواں میں گیس چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کر کے 2 فیکٹریوں میں کروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑ لی ۔ جی ایم سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن قیصر مسعود کے مطابق گیس کمپنی کی ویجیلنس سیل کی خفیہ رپورٹ پر اطلاع پر یو ایف جی ٹیم کے سربراہ ڈپٹی چیف انجینئر بلالاصغر کی نگرانی میں الگ الگ چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیں اور ان ٹیموں نے گزشتہ روزاعوان ڈھائے والا مناواں میں محمد یوسف نامی شخص کی تار گرم کرنے والی فیکٹری میں چھاپہ مارا تو وہاں پر فیکٹری کی انتظامیہ نے گیس کی یو ایف جی ٹیم پر ہلہ بول دیا جس پر یو ایف جی کی ٹیم نے پولیس کو موقع پر طلب کر کے سپلائی لائن سے بائی پاس اکھاڑ کر قبضہ میں لے لیا۔ جی ایم سوئی گیس کمپنی قیصر مسعود کے مطابق گیس چوری پر دونوں فیکٹریوں کے مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے تھانہ مناواں اور تھانہ باٹا پور میں الگ الگ درخواستیں دے دی گئی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1