میرپور خاص پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

میرپور خاص پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی، قیم کاشف سعید شیخ اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے میرپور خاص پریس کلب کے صدر راشد سلیم اور جنرل سیکریٹری آفتاب قادری اور دیگر منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ صحافت کی آزادی اور مظلوم عوام کی داد رسی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ دریں اثناء صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے ٹیلیفون کر کے میرپور خاص ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر کو مبارکباد دی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر