ملک امانت علی آ ل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے صدر مقرر

ملک امانت علی آ ل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے صدر مقرر

لاہور(پ ر)آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کی دستار ملک امانت علی کے سر پر سجا دی گئی، زندہ دِلوں کے شہر سے تعلق رکھنے والی تاجر برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تمام تاجر تنظیموں کی طرف سے خوش آمدید اور تہنیتی پیغامات ہر دِل عزیز تاجر راہ نما ملک امانت علی کو آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کا صدر بننے پر اُن کے دفتر میں مبارکباد دینے والے تاجروں کا تانتا بندھ گیا مٹھائیوں کی تقسیم، گل پاشی اورپُھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔ تاجر راہنماؤں نے اِس موقع پر بہ یک زبان اِس امر کا اظہار کیا کہ اب تاجر راہ نماؤں اور عام تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے کیونکہ ایک ایسے شخص کو صدر کا قلمدان تفویض ہوا ہے جو تاجروں کی فلاح کے لئے ہمیشہ سے ہی برسر پیکار رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1